ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / مرڈیشور کے ساحل پر اتی کرم کی مخالفت میں ماہی گیروں کی میٹنگ

مرڈیشور کے ساحل پر اتی کرم کی مخالفت میں ماہی گیروں کی میٹنگ

Sat, 26 Jan 2019 21:43:11    S.O. News Service

بھٹکل :26؍جنوری (ایس او نیوز) سیاحتی مقام مرڈیشور کے ساحل سمندر پر واقع ماہی گیری علاقے کو اتی کرم کرتے ہوئے باکڑا دکانیں ،بیوپار وغیرہ کی مخالفت کرتے ہوئے ماہی گیروں نے سخت اعتراض جتایاہے۔

سنیچر کی شام آر این ایس ہال میں ضلع ماہی گیر لیڈر گنپتی مانگرے کی موجودگی میں مرڈیشور  ، کائی کنی ، بائیلور علاقے کے ماہی گیروں نے میٹنگ منعقد کی ۔ سال بہ سال ماہی گیروں کا علاقہ کم ہوتاجارہاہے۔ ماہی گیروں کے تصرف والے ساحلی  علاقے کو دوسرے لوگ اتی کرم کرتےہوئے بیوپار وغیرہ کررہے ہیں۔ مرڈیشور کے ساحل پر ماہی گیربوٹوں کو ٹھہرانے کی جگہ پر باکڑا دکانوں کو سہولت دی گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے کوئی حکم نہیں ہونےکے باوجود مقامی گرام پنچایت کی طرف سے ٹینڈر کے ذریعے ماہی گیروں کے علاقے کو بیوپار کے لئے الاٹ کرنا غیر قانونی ہے ا س پر مزید ستم یہ  کہ ماہی گیروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے علاقے سے اپنی بوٹوں کو نکالنے کا حکم دیاگیا ہے۔ متعلقہ زمینی علاقہ ماہی گیروں کے تصرف میں ہونے کی دستاویزات رہنے پر بھی افسران کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ اتی کرم کو روکنے  کی کوشش کرنے والے ماہی گیروں کے خلاف زور زبردستی کی جارہی ہے۔ ان حالات سے ماہی گیر پریشان ہیں۔ آئندہ دنوں میں اس تعلق سے جدوجہد اور احتجاج مجبوری ہونے کی بات کہی۔ ساحل پر موجود باکڑا دکانوں کو نکال باہر کرنے کے لئے ماہی گیر لیڈر گنپتی مانگرے کو میمورنڈم دیاگیا۔ مقامی ماہی گیر لیڈران گوند ہری کانت، کرشنا ہری کانت، جنا موگیر، رام چندر ہری کانت، راجیش ہری کانت، راگھو ہری کانت، ناگپا ہری کانت وغیرہ موجود تھے۔ مرڈیشور ک نواحی علاقے کی سینکڑوں عورتیں میٹنگ میں شریک تھیں۔

26jan16.jpg


Share: